مہرخبررساں ایجنسی نےبرطانوی اخبارٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے ہمراہ امریکہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اورخلیج فارس کے عرب ممالک شام میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔ اخبـار کے مطابق امریکہ ، قطر اور سعودی عرب آشکارا شام میں مسلح دہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کررہے ہیں اور امریکہ سعودی عرب اور قطر کے ذریعہ مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اخبار کے مطابق اوبامہ حکومت ایک طرف دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی خبروں کو تردید کررہی ہے جبکہ واشنگٹن میں با خـبر ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کو سعودی عرب اور قطر کے تعاون سے بڑے پیمانے پرپیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ مسلح کررہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ سعودی عرب اور قطر کے تعاون سے شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
اخـبار ٹائمز
سعودی عرب ،قطر اورامریکہ شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں
مہر نیوز-17 مئی 2012ء: ایک برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے ہمراہ امریکہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔خلیج فارس تعاون کونسل کے عرب ممالک شام میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔
News ID 1604978
آپ کا تبصرہ